اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تاسوکی المیئے کی چھٹی برسی کے موقع پر اس الميئے کے شہداء نیز دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی علماء اور شہریوں کی یاد میں، شہر قم المقدسہ میں نصف روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔یہ سیمینار جو "وحدت اسلامی کی راہ میں شہید ہونے والے علماء" کے عنوان سے منعقد ہورہا ہے، مجلس شورائے اسلامی (اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان) کے اسلامی تحقیقات مرکز کے سربراہ "حجت الاسلام والمسلمین مبلغی" اور سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے مشیر "حجت الاسلام والمسلمین حسینی عارف" سیمینار کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ وقت: منگل 6 مارچ 2012، صبح 10 بجے تا دوپہر 12 بجےمقام: قم، ابتدائےخیابان معلم، پژوہشگاہ علوم و فرہنگ اسلامی، کانفرنس ہال. زیر اہتمام: سیاسی علوم و تفکر کا تحقیقاتی مرکز (حوزہ علمیہ قم کے دفتر تبلیغات اسلامی سے وابستہ)، اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ (عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی سے وابستہ)، مرکز تحقیقات تقریب (عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی سے وابستہ)، خانۂ طلابِ سیستان و بلوچستان، عرشیان کویر تاسوکی آرٹ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن، ابناء الرسول (ص) آرٹ اینڈ کلچر فاؤنڈیشن ۔ تہران۔

قابل ذکر ہے کہ معدوم (پھانسی یافتہ) عبدالمالک ریگی کے دہشت گرد ٹولے نے 16 مارچ 2006، نے ایک دہشت گردانہ کاروائی کے دوران زاہدان سے زابل جاتی ہوئی ایک بس کو روک کر مسافرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کئی بچوں سمیت 22 بے گناہ افراد جام شہادت نوش کرگئے اور سات افراد کو یرغمال بنایا جو بعدازاں بازیاب کروائے گئے۔تاسوکی کے کا حادثہ متعدد دیگر المیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوا جن کا مقصد اس صوبے کے عوام کی یکجہتی کو نشانہ بنانا تھا۔ تا ہم آخر کار اس ٹولے کے سرغنے کو ایک نہایت پیچیدہ اور کئی ممالک پر پھیلی ہوئی حیرت انگیز کاروائی میں گرفتار کیا گیا جس سے اس ٹولے کو زبردست نقصان پہنچا لیکن اس دہشت گرد اور آل سعود و اسرائیل و امریکہ و برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ ٹولے نے اپنی بزدلانہ کاروائیوں میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جس میں کئی شیعہ اور سنی علماء بھی جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔دوسری طرف سے حالیہ برسوں میں تمام دہشت گرد ٹولوں کو "کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود"، شیعہ نسل کشی کی کاروائیوں میں سینکڑوں شیعیان آل محمد (ص) کو شہید کیا گیا ہے جن میں کئی علماء بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110